Thursday, March 4, 2021
malegaontimes

اداکار راج کپور کے چھوٹے بیٹے راجیو کپور کا انتقال، رام تیری گنگا میلی سے ملی تھی شہرت

بالی ووڈ کے اداکار اور راج کپور کے چھوٹے بیٹے راجیو کپور کا 9 فروری کو حرکت قلب کے بند ہوجانے کے سبب انتقال ہو گیا۔ 58 سالہ راجیو کو چیمبور میں ان کی رہائش کے نزدیک واقع اسپتال میں لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔بالی ووڈ سے کئی نسلوں سے جڑے رہنے والے کپور خاندان سے تعلق رکھنے والے راجیو کپور پرانے زمانے کے مشہور اداکار پرتھوی راج کپور کے پوتے اور رندھیر کپور اور رشی کپور کے بھائی تھے۔ راجیو کپور کو 1985 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘رام تیری گنگامیلی’ سے شہرت ملی تھی۔

Ayesha-ladies

معروف اداکارہ اور آنجہانی رشی کپور کی اہلیہ نیتو کپور (نیتو سنگھ) نے راجیو کپور کے انتقال کی تصدیق کی۔ نیتو کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے راجیو کپور کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ”ریسٹ ان پیس”۔ ۔

راجیو کپور نے ہندی سنیما میں بطور اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار کام کیا تھا۔ شمی کپور اور ششی کپور ان کے چچا تھے۔ ان کے بالی ووڈ کریئر کی بات کریں تو سال 1983 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ایک جان ہیں ہم’ سے انہوں نے پردہ سیمیں پر اپنا سفر شروع کیا تھا۔ سال 1985 میں انہوں نے اپنے والد راج کپور کی ہدایت والی ‘رام تیری گنگا میلی’ فلم میں بطور ہیرو کام کیا۔ اس کے علاوہ آسمان، لور بوائے، زبردست اور ہم تو چلے پردیش ان کی مشہور فلموں میں شمار ہوتا ہے۔

mt ads

error: Content is protected !!