Friday, February 26, 2021
malegaontimes

رنبیر کپور کی اگلی فلم کبیر سنگھ ٹیم کے ساتھ

گزشتہ سال 21 جون کو شاہد کپور اور کیارا اڈوانی کی فلم کبیر سنگھ ریلیز ہوئی تھی اور باکس آفس پر اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑے تھے۔  پروڈیوسر مراد کھیتانی کو یہ اعتراف کرنا پڑا تھا کہ انہیں شائقین  سے اتنے زبردست رسپانس کی امید نہیں تھی اور انہوں نے کبیر سنگھ کو 2019 کا سب سے بڑا ہٹ بنادیا تھا۔

دریں اثنا، فلم ساز مراد کھیتانی اپنے اگلے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں، جو کہ ایک  رومانٹک ڈرامہ ہوگی۔  اس فلم کے ڈائریکٹر فلم ارجن ریڈی کے ڈائریکٹر سندیپ ریڈی ہونگے۔   کبیر سنگھ کی کامیابی کے بعد، سیند یپ نے مُراد اور رنبیر کپور دونوں کو ایک پلاٹ  بیان کیا تھا، جسے دونوں نے  پسند کیا اور اس پر آگے کام کرنے کیلئے کہا۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے سندیپ حیدرآباد میں رہے گئے تھے، لیکن اب ممبئی آنے کے بعد اس پروجیکٹ کو اب آگے بڑھایا جا رہا ہے۔  حالات سازگار ہوتے ہی کاسٹنگ مکمل کی جائیگی اور شوٹنگ شروع کر دی جائیگی۔  عام خیال کیا جا رہا ہیکہ فلم کا نام شیطان ہوگا، لیکن مراد نے کہا ہیکہ  فائنل اسکرپٹ سننے کے بعد فلم کا ٹائٹل سیلیکٹ کیا جائیگا۔


free-home-delivery


error: Content is protected !!