Xiomi جلد ہی بھارت میں اپنا نیا اسمارٹ فون لانچ کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ زیومی انڈیا کے ایم ڈی منو کمار جین نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس فون کے متعلق ٹویٹ کیا۔ ٹویٹر پر اپنی پوسٹ میں جین نے نئے ڈیوائس کے نام کا ذکر نہیں کیا لیکن پوسٹ میں شیئر کی گئی تصویر سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ اسمارٹ فون Redmi Note 9 ہوگا۔ زیومی کی نوٹ سیریز کو ہندوستان سمیت دنیا بھر میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔ کمپنی کے ذریعہ ریڈمی نوٹ 9 کی لانچنگ کی تاریخ ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ لیکن جین کے ٹویٹ کے بعد یہ واضح ہے کہ فون جلد ہی ہندوستانی مارکیٹ میں دستک دے گا۔
ریڈمی نوٹ 9 سیریز کے تحت کمپنی نے اب تک ریڈمی نوٹ 9 پرو اور ریڈمی نوٹ 9 پرو میکس فون لانچ کیا ہے۔ یہ دونوں فون بھارت میں فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔ ریڈمی نوٹ 9 اس سیریز کا تیسرا فون ہوگا جو ہندوستان میں لانچ کیا جائے گا۔ کمپنی نے ریڈمی کے 20 اسمارٹ فونز کی قیمت کم کردی ہے۔ تاہم یہ پیش کش صرف ایک محدود وقت کے لیے ہی ہے ۔ صارفین اگلے پانچ دنوں کے لیے اس فون کو 2000 روپے سستا خرید سکتے ہیں۔ اس رعایت کے بعد اس فون کا 6/128 ورژن 26999 روپے کے بجائے 24999 روپے میں خریدا جاسکتا ہے۔ کمپنی نے اس فون کو اپنے فلیگ شپ فون کے طور پر لانچ کیا ۔
🥁 Mi Fans, brace yourselves for the rise of a brand new BEAST from #Redmi! 😎
Unparalleled speed, unparalleled power, unparalleled camera – #UndisputedChampion is coming soon! ⚡️
👉 RT if you can guess the device? Head here to get notified: https://t.co/XVn6dGHAAT#Xiaomi ❤️ pic.twitter.com/XDMFhfVfFR
— Manu Kumar Jain (@manukumarjain) July 9, 2020