malegaontimes

روہت شرما نے سنچری بناکر حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا، ایسا ریکارڈ بنانے والے بنے پہلے ہندوستانی بلے باز

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں روہت شرما نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 7 ویں سنچری اپنے نام کر لی ہے۔ روہت شرما نے اپنی سنچری کے دوران 2 چھکے بھی لگائے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہٹ مین کے نام سے مشہور روہت نے ایک حیرت انگیز ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

روہت، ہندوستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتے ہوئے 200 چھکے لگانے والے پہلے ہندوستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ دوسرے ٹیسٹ کی جاری اننگ تک، ہندوستان میں ٹیسٹ کھیلتے ہوئے ہٹ مین نے اب تک 36 چھکے لگا چکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ہندوستان میں انکے نام ون ڈے میں 115 چھکے بھی درج ہیں۔

Ayesha-ladies

انگلینڈ کے خلاف تینوں فارمیٹ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سنچری بنانے والے روہت شرما دنیا کے واحد دوسرے بلے باز ہیں۔ روہت شرما کے علاوہ کرس گیل انگلینڈ کے خلاف یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

mt ads

error: Content is protected !!