Thursday, February 25, 2021
malegaontimes

روہتک میں چار دن میں تیسری بار آیا زلزلہ

کورونا وائرس کے بحران کے درمیان مختصر وقفوں سے ملک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جارہے ہیں۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں آنے والے زلزلے کی وجہ سے لوگوں کے ذہنوں میں خوف کا ماحول بھی برقرار ہے۔ اب ایک بار پھر ہریانہ کے روہتک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے نے ایک بار پھر سے ہریانہ کے روہتک کو نشانہ بنایا ہے۔ اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.4 بتائی گئی ہے۔ رات 9:11 بجے روہتک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ اسی دوران لوگ زلزلے کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کا مرکز زمین سے 5 کلو میٹر دور روہتک میں تھا۔

ہریانہ کے روہتک میں گزشتہ چار دنوں میں تیسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس سے قبل زلزلے جھٹکے 26 جون کو سہ پہر 3:32 بجے روہتک اور گرد و نواح میں محسوس کیے گئے تھے۔ یہ زلزلہ ریکٹر اسکیل پر 2.8 تھا۔ زلزلے کا مرکز روہتک میں زمین سے 9 کلو میٹر دور تھا۔ اسے قبل روہتک میں 24 جون کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.8 بتائی گئی تھی۔ زلزلے کا مرکز زمین سے 5 کلو میٹر دور روہتک میں تھا۔


free-home-delivery


error: Content is protected !!