Friday, March 5, 2021
malegaontimes

ہندوستان کی سب سے کم عمر پائلٹ بنیں ایک مسلم خاتون، ملئے عائشہ عزیز سے

ہندوستان کی کم عمر ترین 25 سالہ پائلٹ عائشہ عزیز کشمیری خواتین کے لئے کامیابی کی مثال بن گئی ہیں۔ سال 2011 میں عائشہ عزیز سب سے کم عمر میں اسٹوڈنٹ پائلٹ کا لائیسنس حاصل کرنے والی طالبہ بنی تھیں۔ اس کے بعد روس سوکوئی ایئر بیس پر انہوں نے میگ-29 کی پرواز کی تربیت حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے بامبے فلائنگ کلب (بی ایف سی) سے گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی۔ سال 2017 میں عائشہ کو تجارتی پرواز کے لئے لائسنس حاصل ہو گیا۔

نیوز ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے عائشہ عزیز نے کہا کہ کشمیری خواتین نے گزشتہ کچھ سالوں میں کافی ترقی کی ہے اور تعلیم کے میدان میں غیر معمولی طور کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ”میرا خیال ہے کہ کشمیری خواتین خصوصی طور پر تعلیم کے شعبے میں بہتر کام کر رہی ہیں۔ ہر دوسری کشمیری خاتون ماسٹر اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر رہی ہے۔ وادی کے لوگ بہتر کام کر رہے ہیں۔”عائشہ کا کہنا ہے، ”میں نے یہ شعبہ اس لئے انتخاب کیا چونکہ مجھے کم عمر سے ہی سفر کرنا اچھا لگتا تھا اور پرواز مجھے پرجوش کردیتی تھی۔

error: Content is protected !!