Saturday, February 27, 2021
malegaontimes

صفورازرگر کو ہائی کورٹ نے دی ضمانت ، مگر عائد کی یہ چار شرطیں

دہلی ہائی کورٹ نے صفورا کو ضمانت کو منظور کر دیا ہے اور کہا ہیکہ صفورا زرگر تحقیقات میں تعاون کریں گی اور کسی بھی طرح کی سرگرمیوں میں  (کسی بھی طرح کے احتجاج اور ریلی ) شامل نہیں ہوگی ۔ دہلی میں ہوئے فساد کے معاملہ میں یو اے پی اے کے تحت دہلی پولیس کے ذریعہ  صفورا گرفتارکی گئی تھی۔

دہلی ہائی کورٹ نے صفورا کو ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ صفورا زرگر تحقیقات میں تعاون کریں گی اور کسی بھی طرح کی سرگرمیوں میں شامل نہیں ہوگی ۔ دراصل صفورا نے انسانی بنیادوں پر ضمانت کی عرضی داخل کی تھی ۔ دہلی پولیس کی جانب سے پیش ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بھی انسانی بنیادوں پر ضمانت کی مخالفت نہیں کی۔

دہلی ہائی کورٹ نے حالانکہ کہ ضمانت کے لئے کئی طرح کی شرطیں عائد کی ہیں ۔ ہائی کورٹ نے شرط لگائی ہے کہ جن معاملات میں صفورا کے خلاف جانچ کی جارہی ہے ، ان میں صفورا شامل نہیں ہوں گی ۔ تحقیقات اور شواہد کو متاثر کرنے کی کوشش نہیں کریں گی ۔ اس کے علاوہ دہلی سے باہر جانے کے لئے عدالت کی پیشگی اجازت ضروری ہے ۔ پندرہ دنوں میں کم سے کم ایک مرتبہ تفتیشی افسر سے رابطہ کریں گی ۔


free-home-delivery


error: Content is protected !!