malegaontimes

سلمان خان اور عمران ہاشمی نظر آئینگے ایک ساتھ، یشراج کی اس فلم میں عمران نبھائیں گے ویلن کا کردار

سلمان خان کی سپر ہٹ فرنچائزی ‘ٹائیگر’ کی تیسری سیریز میں عمران ہاشمی ویلن کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ سلمان خان نے یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی پہلی دو فلموں میں ٹائیگر اور کترینہ کیف زویا نام کے جاسوس ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے۔ یش راج کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ عمران ہاشمی ‘ٹائیگر’ سیریز کی تیسری فلم میں ویلن کا کردار نبھائیں گے۔

Ayesha-ladies

ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ ‘ایک تھا ٹائیگر’ کی ہدایتکاری کبیر خان نے کی تھی، جبکہ ‘ٹائیگر زندہ ہے’ کی ہدایتکاری علی عباس ظفر نے کی تھی۔ اب تیسری فلم کی ہدایتکاری منیش شرما کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہےکہ، تیسری فلم کی شوٹنگ اگلے ماہ سے شروع ہوگی۔ اس وقت فلم کے پروڈیوسرز شوٹنگ کے شیڈول کا فیصلہ کرنے میں مصروف ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ یہ فلم 2014 میں پیش آنے والے اس واقعہ سے متاثر ہوئی تھی جس میں ہندوستان کی نرسوں کو عراق میں دولت اسلامیہ نے یرغمال بنایا تھا۔

mt ads

error: Content is protected !!