Saturday, March 6, 2021
malegaontimes

ہرن شکار معاملے میں سلمان خان کو راحت، آن لائن سماعت کی اجازت

کالے ہرن کا شکار کرنے کے کیس میں راجستھان ہائی کورٹ نے جمعہ کو اداکار سلمان خان کو جودھ پور کی سیشن عدالت میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ پیش ہونے کی اجازت دے دی ہے۔ سلمان خان نے جمعرات کو راجستھان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر کے کالے ہرن شکار کیس میں مجرم ٹھہرائے جانے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کے لئے ذاتی طور سے پیش ہونے کے متعلق سیشن عدالت کے حکم سے چھوٹ دینے کی اپیل کی تھی۔



اس کے علاوہ سلمان خان نے ممبئی سے ہی کارروائی میں آن لائن پیش ہونے کی اجازت طلب کی تھی۔ ہائی کورٹ کے جودھپور بینچ نے سلمان خان کے وکیل کی دلیل کوقبول کرتے ہوئے انہیں راحت دی۔

آن لائن سماعت کرنے کیلئے انہوں نے کوویڈ 19 کی وبا کے دوران ممبئی سے جودھپور کے سفرکرنے سے خان کے صحت کو خطرہ ہونے کا حوالہ دیاگیا تھا۔ چیف جسٹس اندرجیت اور جسٹس دنیش مہتا کی بینچ نے بھی سلمان کے وکیل ایچ ایم سارسوت کی اس دلیل کو بھی قبول کرلیا کہ ان کے موکل کی پیشی سے عدالت کے احاطے میں ایک بہت بڑا ہجوم ہونے پرامن و امان کی پریشانی پیدا ہوسکتی ہے۔

mt ads

error: Content is protected !!