malegaontimes

سلمان خان نے کسان معاملے پر اپنی خاموشی توڑی، جانئے کیا کہا

کسان آندولن کی گونج اب صرف سڑک پر ہی نہیں ، سوشل میڈیا پر بھی ملک اور بیرون ملک تک میں سنائی دے رہی ہے ۔ ہالی ووڈ سلیبریٹیز نے کسانوں کے حق میں آواز اٹھائی تو بالی ووڈ سلیبریٹیز نے بھی اس معاملہ پر اپنی رائے رکھی ۔ اس معاملہ پر بالی ووڈ بھی دو محاذ پر لڑائی کرتا ہوا نظر آرہا ہے ۔ ریحانہ ، میا خلیفہ سمیت کئی ہالی ووڈ سلیبریٹیز کے ٹویٹس کے بعد اکشے کمار ، لتا منگیشکر ، سنیل شیٹی ، اجے دیوگن ، کنگنا رناوت سمیت کئی بالی ووڈ سلیبریٹیز نے ملک میں اتحاد کو برقرار رکھنے اور ہندوستان کے خلاف ایجنڈہ چلانے والوں سے بچ کر رہنے کیلئے کہا ۔ لیکن بالی ووڈ کے تینوں خان نے اس معاملہ پر ابھی تک خاموشی اختیار کر رکھی تھی ۔ تاہم اب بالی ووڈ کے بھائی جان یعنی سلمان خان نے اس معاملہ پر اپنی خاموشی توڑی ہے ۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان سے ممبئی میں ایک میوزک شو کے لانچ کے دوران کسانوں کے احتجاج کے بارے میں سوال کیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار نے سوال کے جواب میں کافی متوازن انداز میں مختصر جواب دیا ۔ انہوں نے کہا کہ صحیح کام کرنا چاہئے ۔ سب سے صحیح بات کی جانی چاہئے اور سب سے نیک کام کیا جانا چاہئے ۔ سلمان خان نے محتاط طریقہ سے جواب دیتے ہوئے کسان آندولن کے معاملہ پر کچھ بھی زیادہ نہیں کہا ۔



وہیں شردھا کپور اور ان کے بھائی سدھانت کپور نے بھی کسانوں کے اس آندولن پر اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ کو پرامن طریقہ سے نمٹارہ کیا جانا چاہئے ۔ دونوں نے امید ظاہر کی کہ اس معاملہ کا جلد سے جلد کوئی حل نکل جائے گا ۔ سنگر میکا سنگھ اور شان نے کسانوں کو اپنا ان داتا بتاتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ کو بات چیت کے ذریعہ پرامن طریقہ سے حل کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کا حل بات چیت سے ہی نکلے گا اور جتنی جلد ہوسکے حل نکلنا چاہئے ۔

mt ads

error: Content is protected !!