Friday, March 5, 2021
malegaontimes

سلمان خان سے ملک بھر کے تھیٹر مالکان نے مانگی مدد، فلم رادھے کو پہلے تھیٹر میں ریلیز کریں

اکتوبر کے شروع میں ، حکومت نے، تھیٹر اور 50 فیصد گنجائش والے ملٹی پلیکس کھولنے کی اجازت دی۔ لیکن پھر بھی بڑے پروڈیوسرز اپنی فلمیں سینما گھروں میں ریلیز نہیں کررہے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہا اگرچہ سینما گھر کھل چکے ہیں لیکن لوگ پہلے کی طرح سینما گھروں تک نہیں پہنچ رہے ہیں۔ تاہم ، اس عرصے کے دوران ، او ٹی ٹی (آن لائن) پلیٹ فارم پر بہت ساری بڑی فلمیں ریلیز کی گئیں۔ ان میں اکشے کمار ، ورون دھون ، ودیوت جاموال جیسے اسٹارز کی فلمیں بھی شامل ہیں۔ اب فلمی ایکزیبیٹرس نے سلمان خان کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ ان کی فلم ‘رادھے’ کو او ٹی ٹی کی بجائے سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سلمان خان کی ‘رادھے’ رواں سال عید کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز کی جانی چاہئے۔ اس کی مدد سے تھیٹروں کی پہلے کی طرح حالت کی جاسکتی ہے۔ اس فلم کے لئے سلمان خان نے سوشل میڈیا پر گفتگو کی تھی کہ اسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا۔ شاید یہ دیکھ کر فلمی نمائش کرنے والوں نے یہ خط لکھا ہے۔

error: Content is protected !!