Wednesday, February 24, 2021
malegaontimes

مشہور کوریوگرافرسروج خان کا 71 سال کی عمر میں ہوا انتقال

فلمی دنیا کے مشہور کوریوگرافر سروج خان کا دل کا دورہ پڑھنے سےممبئی میں انتقال ہوگیا۔ وہ پچھلے کچھ دنوں سے بیمار چل رہی تھی جسکی وجہ سے انکو  باندرہ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ رات گئے ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور جمعہ کے روز انکی موت ہوگئی۔ سروج خان کی عمر 71 سال تھی.

سانس کی قلت کے سبب سروج خان کو 20 جون کو گرو نانک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اسپتال میں داخل ہونے سے پہلے انکاا کوڈ ٹیسٹ کرایا گیا ، جو منفی آیا تھا۔ سروج خان کے گھر والوں نے یہ دعوی کیا ہے کہ ان کی صحت آہستہ آہستہ بہتر ہورہی ہے اور انکو جلد ہی فارغ کردیا جائے گا۔ لیکن اچانک رات میں انکی طبیعت خراب ہوگئی اور انکا انتقال ہو گیا. سروج خان کی آخری رسومات جمعہ کو ممبئی کے شہر مالاانی میں ادا کی جائیں گی۔


error: Content is protected !!