Friday, March 5, 2021
malegaontimes

جان ابراہم کی ستیہ میو جیتے 2 فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان

بالی ووڈ کے ماچو مین جان ابراہم کی فلم ‘ستیہ میو جیتے 2’ عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔ جی ہاں، خبر ہے کہ جان ابراہم جلد ہی فلم ‘ستیہ میو جیتے 2’ میں نظر آئیں گے۔ اس درمیان فلم کے ریلیز ہونے کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے جان ابراہم نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے جان ابراہم نے سوشل میڈیا پر ملک کا پرچم لئے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سفید رنگ کے کرتے کے ساتھ سفید پگڑی بھی باندھی ہوئی ہے۔ جان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ‘تن من دھن سے بڑھ کر جن گن من۔ ستیہ میو جیتے- 2 کی ٹیم کی جانب سے یوم جمہوریہ کی مبارکباد۔ عید 14 مئی کو ملاقات ہوگی”۔

ملاپ زویری کی ہدایت کاری والی فلم ‘ستیہ میو جیتے۔2’ میں جان کے علاوہ منوج باجپئی سمیت متعدد ستارے اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ ان کے علاوہ اس فلم میں دیویا کھوسلہ کمار بھی ہیں۔ اس فلم کو بھوشن کمار پروڈیوس کر رہے ہیں۔ یہ فلم 2018 میں ریلیز ہونے والی ‘ستیہ میو جیتے’ کا سیکوئل ہے۔

error: Content is protected !!