Wednesday, March 3, 2021
malegaontimes

شادی ہال میں تقریب کی اجازت، سوشل ڈسٹنسنگ کی شرائط پر عمل کرنا ضروری:کلکٹر سورج مانڈھرے

ناسک :23 جون  ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے صاحب نے ایک سرکاری پریس ریلیز میں بتایا  ہیکہ  شادی کی تقریب کو کھلی جگہ  جیسا کہ شادی جماعت خانہ (لانس)  ، ہال ، آڈیٹوریم میں 50 افراد کی تعداد کے ساتھ منعقد کرنے کی اجازت سرکار کی طرف سے دی گئی ہے۔

کورونا بیماری  کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن میں  سوشل ڈسٹنسنگ کا خاص خیال رکھنے کو کہا گیا تھا، بھیڑ اکٹھا کرنے سے منع کیا گیا تھا۔ جسکے نتیجے میں بہت سارے شادی ہال اور لانس بند ہوگئے تھے۔   اور شادی کی بہت سی تقریبات ملتوی کردی گئیں۔    تاہم  شادی کی تقریب میں  صرف 50 افراد کی اجازت کیساتھ  شادی ہال اور لانس  میں شادی کی تقریب کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ، گھر میں یا گھر کے احاطے میں شادی کی تقریب منعقد کرنے کی اجازت باقی رہے گی۔   اسطرح کی تفصیلات ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے جاری کی ہے ۔


free-home-delivery


error: Content is protected !!