Friday, March 5, 2021
malegaontimes

شاہ رخ خان نے شائقین کو خصوصی انداز میں نئے سال کی مبارکباد پیش کی، 2021 میں ہوگی پٹھان ریلیز

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے ایک ویڈیو شیئر کرکے شائقین کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔ شاہ رخ نے بتایا کہ اس ویڈیو کو خود انہوں نے ریکارڈ کیا ہے، کیوں کہ ان کے اسٹاف ممبرس موجود نہیں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اشارہ کیا ہے کہ ان کی فلم پٹھان سال 2021 میں ریلیز ہوگی۔

ویڈیو میں شاہ رخ خان نائٹ سوٹ میں نظر آ رہے ہیں۔ شاہ رخ خان کہتے ہیں، مجھے یقین ہے کہ جب کوئی شخص اپنی خراب حالت میں ہوتا ہے اور پھر نیچے تک پہنچ جاتا ہے تو اس کے پاس آگے بڑھنے کا ایک ہی راستہ رہتا ہے اور وہ ہے کہ اٹھ کھڑا ہو۔ لہذا سال 2020 جیسا بھی رہا، لیکن اب یہ گزر گیا اور مجھے امید ہے کہ سال 2021 ہمارے لئے اچھا اور خوبصورت رہے گا۔

شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ انہیں طویل پیغامات نہ بھیجیں۔ اس کی بجائے آپ صرف نیا سال مبارک ہو، لکھ سکتے ہو جو کافی ہے۔ ویڈیو کے آخر میں شاہ رخ خان نے کہا کہ سال 2021 میں ہم بڑی اسکرین پر ملتے ہیں۔

شاہ رخ خان ان دنوں اپنی نئی فلم پٹھان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں جان ابراہم اور دپیکا پڈوکون بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم کی ہدایتکاری سدھارتھ آنند کررہے ہیں، جو اس سے قبل ‘وار’ اور ‘بینگ بینگ’ جیسی ایکشن فلموں کی ہدایتکاری کرچکے ہیں۔ شاہ رخ خان آخری بار سال 2018 میں فلم زیرو میں نظر آئے تھے جو باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی تھی۔

error: Content is protected !!