Wednesday, March 3, 2021
malegaontimes

شیخ آصف کا مفتی محمد اسماعیل سے سوال، 50 لاکھ کہاں گیا؟

مالیگاؤں : شہر کے سابق ایم ایل اے شیخ آصف کا کہنا ہے کہ مالیگاؤں میں جو بھی راشن کٹس، ماسک ، اور دوسری سہولیات کی فراہمی ہوئی ہیں۔ ان میں مفتی محمد اسماعیل صاحب نے کوئی فنڈ نہیں لگایا ۔ شیخ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے 50 لاکھ روپے ایم ایل اے فنڈ ملا تھا۔ اس بات کو لے کر شیخ آصف نے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کو چیلنج کیا ہے کہ وہ بتائیں یہ رقم کہاں لگی؟

          واضح ہوکہ مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے علماؤں کی ایک میٹنگ میں بار بار کہا تھا کہ میں نے ایم اے فنڈ دیا ہے۔ مفتی اسماعیل نے مزید کہا کہ واڈیا ہسپتال میں ضبط ہونے والا مال بھی ایم ایل اے فنڈ کا ہی تھا۔ اسی میٹنگ کی ویڈیو کو دیکھ کر شیخ آصف نے سوال کہ ایم ایل اے فنڈ کہاں گیا؟ شیخ آصف نے اس معاملے کو کورونا سیزن کا سب سے بڑا جھوٹ کہا ہے۔

Ad:


free-home-delivery


error: Content is protected !!