Saturday, March 6, 2021
malegaontimes

مالیگاؤں شہر کے سابق ایم ایل اے آصف شیخ نے کانگریس پارٹی سے دیا استعفی

مالیگاؤں شہر کے سابق ایم ایل اے آصف شیخ نے کانگریس پارٹی سے استعفی دے دیا ہے یہ بات آج انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں بتائی کہ انہوں نے اپنا استعفی کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر نانا پٹولے کو سونپ دیا ہے اور اب وہ کانگریس پارٹی کے لئے کام نہیں کرینگے۔

پریس کانفرنس میں استعفے کی وجہ پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ یہ میرا نجی فیصلہ ہے وجہ کےلئے آپکو کچھ روز انتظار کرنا پڑیگا اور ساتھ ہی یہ کہا کہ میں خود کل سے شہر کے ہر وارڈ کا دورہ کرونگا اور وہاں عوام سے بات کر کے مستقبل میں کس پارٹی کے ساتھ کام کرنا ہے اس پر فیصلہ کرونگا۔



شہر کے لوگوں کو آصف شیخ کے اس اچانک فیصلے نے چونکا دیا ہے حالانکہ انکے والد اور سابق ایم ایل اے شیخ رشید ابھی بھی مالیگاؤں کے کانگریس پارٹی کے صدر ہیں اور لمبے عرصے سے کانگریس پارٹی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں آنے والے وقت میں پتہ چلے گا کہ شیخ آصف کے اسطرح اچانک استعفی دینے کی وجہ کیا ہے اور اب آگے انکا کیا ارادہ ہے۔

mt ads

error: Content is protected !!