Friday, February 26, 2021
malegaontimes

شیخ وسیم کو غیر قانونی اشیاء فروخت کرنے کے جرم میں کیا گرفتار

مالیگاؤں : شہر میں ان دنوں مار دھاڑ کے معاملات میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ جس کی ایک وجہ کتّا گولی بھی بتائی جاتی ہے۔ لوگ یہ منشیات استعمال کرکے کرائم کرتے نہیں ہچکچاتے۔ ذرائع کے مطابق 15 جون رات کو خفیہ طور پر آزاد نگر پولیس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے ایک ریڈ کی گئی۔  جس میں مالیگاؤں کے رہنے والے شیخ وسیم عبد الخالق کو کتا گولی فروخت کرنے کے جرم میں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کے پاس سے تقریباً 3 لاکھ 16 ہزار کی اشیاء ضبط کی گئی۔ ان اشیاء میں کتا گولی، سگریٹ ، تمباکو وغیرہ شامل تھے۔

            کچھ دنوں پہلے بھی ایسی ہی ایک کاروائی میں تقریباً  14 لاکھ کی اشیاء ضبط کی گئی تھی۔ جس میں 11 لاکھ کی فور وہیلر کار بھی شامل تھی۔ اور تین لاکھ کا غیر قانونی سامان ضبط کیا گیا تھا۔ آزاد نگر پولیس کی جانب سے عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ غیر قانونی اشیاء کی فروخت میں روک لگانے کے لیے پولیس ڈپارٹمنٹ کا ساتھ دیں۔ تاکہ شہر کا ماحول بہتر بن سکے۔


error: Content is protected !!