شہر مالیگاؤں اپوزیشن لیڈر شان ہند نہال احمد نے سنجے نرادھار یوجنا کے تحت شہر مالیگاؤں کی خواتین، بیوہ خواتین، بزرگوں اور معذور افراد کو ماہانہ وظیفہ نہ ملنے پر شہر تحصیلدار کو ایک میمورنڈم دیا تھا، اور جلد از جلد وظیفہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اسی کے ساتھ شان ہند نے انتہائی سخت انداز میں انتباہ بھی دیا تھا کہ اگر ان غریب عوام کیساتھ نا انصافی کی گئی تو جنتادل کے بینر تلے پر زور طریقے سے احتجاج کیا جائے گا۔
میمورنڈم پر فوری کاروائی کرتے ہوئے تحصیلدار نے 19 لاکھ کا فنڈ وظیفے کیلئے سرکاری کاروائی شروع کردی، اور اس میمورنڈم کے جواب میں ایک تفصیلی لیٹر اپوزیشن لیڈر کو روانہ کیا.
تحصیلدار نے اپنے لیٹر میں بتایا ہے کہ بہت جلد ہی بزرگوں، بیوہ خواتین اور معذور افراد کیلئے گرانٹ جاری کرکے بینکوں میں رقم منتقل کر دی جائیگی.
شہر بھر میں 4 ماہ سے وظیفہ نہ ملنے کی وجہ سے بزرگ و معذور افراد شدید پریشانی کی حالت میں ہیں، انہیں علاج و معالجے کیلئے شدید مشکلات پیش آرہی ہیں. بزرگوں، بیوہ خواتین اور معذور افراد نے جنادل لیڈر شان ہند کے ذریعے کی گئی کامیاب نمائندگی پر شکریہ ادا کیا ہے۔