Wednesday, February 24, 2021
malegaontimes

اترپردیش: شراب مافیا نے پولیس پر کیا حملہ، ایک ہلاک ایک شدید زخمی

شراب مافیا کے حملے میں ایک کانسٹیبل ہلاک اور ایک سب انسپکٹر شدید زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ منگل کی رات اتر پردیش کے کاس گنج علاقے میں پیش آیا۔ پولیس اس علاقے میں غیر قانونی شراب بنائی جانے کی اطلاع کے بعد دھاوا کرنے وہاں پہنچی تھی جس پر مافیا گینگ نے پولیس کو بندھی بنا دیا اور ان پر حملہ کیا۔ پولیس کو لاٹھیوں اور دیگر ہتھیاروں سے شدید مارا پیٹا گیا۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس عہدیدار اضافی فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور دھاوا کرنے والی پولیس پارٹی کی تلاش کی اس دوران ناگلہ دیامر گاؤں کے ایک کھیت میں کانسٹیبل اور سب انسپکٹر زخمی حالت میں پائے گئے اور انہیں مقامی اسپتال پہنچایا گیا۔

success coaching classes malegaon

کانسٹیبل دیویندر شدید زخمی ہونے کی وجہ سے چل بسا۔ ایس آئی اشوک کمار شدید زخمی ہوا۔ چیف منسٹر آدتیہ ناتھ نے واقعے پر صدمہ کا اظہار کیا۔ حملے میں زخمی ہونے والے ایس آئی کو بہتر علاج کرنے کا حکم دیا ۔ کانسٹیبل دیویندر کے خاندان کو سرکاری ملازمت کے ساتھ 50 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا۔ کاس گنج میں پولیس پر حملہ کرنے والے مجرموں کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

mt ads

error: Content is protected !!