Wednesday, March 3, 2021
malegaontimes

ووٹرس کی کوئی گیارنٹی نہیں۔یہاں تک کہ اندرا ، اٹل بھی ہار چکے تھے: پوار

 این سی پی کے صدر شرد پوار نے  بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو ووٹروں کو ذرا بھی گرانٹیڈ نہیں لینا  چاہئے کیونکہ زیادہ اعتماد اندرا گاندھی اور اٹل بہاری واجپائی جیسے طاقتور قائدین بھی انتخابات میں شکست کھا چکے ہیں۔

 پچھلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے دوران مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے بھی کہا تھا کہ میں واپس جیت کر  آؤں گا، اس پر تنقید کرتے ہوئے پوار نے کہا کہ رائے دہندگان کا خیال ہے کہ ان کی اس بات میں  تکبر جھلک رہا تھا تب ہی پوار کو لگا کہ انہیں سبق سکھانا چاہئے۔

 پوار نے یہ بھی کہا کہ تین حکمراں جماعتوں شیو سینا ، این سی پی اور کانگریس میں اختلافات کے بارے کی خبروں میں “سچائی کی کوئی حیثیت” نہیں ہے۔ سابق مرکزی وزیر نے یہ باتیں سامنا  کے ایگزیکٹو ایڈیٹر کے انٹرویو کے دوران  کہی۔

 ریاست میں گذشتہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست پر ایک سوال کے جواب میں  پوار نے کہا ، “جمہوریت میں آپ یہ نہیں سوچ سکتے کہ آپ ہمیشہ اقتدار میں رہیں گے۔  طاقتور قائدین جیسے اندرا گاندھی اور اٹل بہاری واجپئی کو  بھی شکست ہوئی تھی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جمہوری حقوق کے معاملے میں ، عام آدمی سیاست دانوں سے زیادہ سمجھدار ہے۔  اگر ہم سیاست دان لائن عبور کرتے ہیں تو وہ ہمیں سبق سکھاتا ہے۔


free-home-delivery


malegaontimes ads

error: Content is protected !!