کرکٹ شائقین کے لئے جمعہ 8جنوری کو ایک مایوس کن خبر آئی۔ صرف 29 سال کی عمر میں، سری لنکن ٹیم کے آل راؤنڈر شیہان جیاسوریہ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انہوں نے یہ فیصلہ خاندانی وجوہات کی بنا پر لیا ہے۔ ریٹائرمنٹ لینے کے بعد شیہان اب سری لنکا بھی چھوڑ کر جارہے ہیں ۔وہ اپنے پورے کنبے کے ساتھ امریکہ شفٹ ہونے جارہے ہیں۔
JUST IN: Shehan Jayasuriya has informed Sri Lanka Cricket that he will no longer be available for domestic or international tournaments, as he is moving to the USA with his family.
Jayasuriya has represented Sri Lanka in 12 ODIs and 18 T20Is. pic.twitter.com/EeIonzRZ7d
— ICC (@ICC) January 8, 2021
سری لنکا کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ آل راؤنڈر شیہان نے کرکٹ کو الوداع کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں ان کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں معلومات دی گئیں۔ 29 سالہ شیہان نے پہلے ہی سری لنکا کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا ہے کہ اب وہ کسی اور بین الاقوامی میچوں کے انتخاب کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔