Wednesday, March 3, 2021
malegaontimes

میسیجنگ ایپ سگنل: وہاٹس ایپ کو چھوڑ کر لوگ اب اسے استعمال کررہے ہیں، پلے اسٹور پر بنا ٹاپ فری ایپ

واٹس ایپ نے حال ہی میں کچھ نئے قواعد و ضوابط بنائے ہیں اور اسے 8فروری سے لاگو کرنے کی بات کی ہے۔ اگر آپ ان کو قبول نہیں کرتے ہیں تو، آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہوجائے گا۔ جسکی وجہ سے واٹس ایپ صارفین پریشان ہیں۔ جسکے بعد سے لوگ اپنی پرائیوسی کو لیکر فکر مند ہوئے اور اچانک سے میسجنگ ایپ سگنل (سگنل) استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

حال ہی میں دنیا کے سب سے امیر آدمی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے سگنل کے بارے میں ایک ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے سگنل استعمال کرنے کو کہا ہے۔ 7 جنوری کو مسک کے ٹویٹ کے بعد بڑی تعداد میں لوگ سگنل ایپ ڈاؤن لوڈ کررہے ہیں۔

سگنل ایپ کی بڑھتی ڈاؤن لوڈ کے درمیان، میسجنگ ایپس میں واٹس ایپ کی اجارہ داری خطرے میں پڑھ گئی ہے۔ اس درمیان واٹس ایپ نے واضح کیا ہے کہ نئی رازداری کی پالیسی، نجی چیٹس کو متاثر نہیں کرے گی۔

error: Content is protected !!