Saturday, February 27, 2021
malegaontimes

جلد ہی مارکیٹ میں لانچ ہونے والا ہے اب تک کا سب سے سستا 5جی اسمارٹ فون

آج کل مارکیٹ میں 5G کنیکٹیوٹی کا یوزرس کے بیچ بہت ہی کریز ہے اور کمپنیاں 5 جی نیٹورک کے اسمارٹ فون مارکیٹ میں شروع کررہی ہیں۔ حالانکہ ابھی 5G کنیکٹیوٹی صرف پریمیم رینج اسمارٹ فونز میں دستیاب ہے۔

لیکن اگر آپ کم قیمت والے 5 جی اسمارٹ فون کا انتظار کر رہے ہیں تو یہ انتظار جلد ہی ختم ہونے والا ہے۔ کیونکہ چپ سیٹ کمپنی کوالکم نے اسنیپ ڈریگن480 5جی پروسیسر لانچ کیا ہے۔ اسنیپ ڈریگن4 سیریز کا یہ پہلا پروسیسر ہے جو خاص طور پر سستے اسمارٹ فونز کے لئے پیش کیا گیا ہے۔

ایک رپورٹ رپورٹ کے مطابق کوالکوم کا جدید ترین 5G پروسیسر، اسنیپ ڈریگن4 سیریز میں اپنی نوعیت کا پہلا چپ پاور اور بجٹ کے موافق اسمارٹ فون کے لئے فراہم کرے گا۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس پروسیسر پر مبنی اسمارٹ فونز مارکیٹ میں 5جی پروسیسر والے اسمارٹ فون کے مقابلے میں انتہائی سستے ہوگے۔ اس پروسیسر کے ساتھ آنے والے اسمارٹ فون کی قیمت 15،000 روپے سے کم ہوسکتی ہے۔

اسنیپ ڈریگن480، 5جی میں، صارفین کو بہت ساری دیگر خصوصیات بھی دستیاب ہوں گی. جیسے 4 سیریز کی یہ پہلی سیریز ہوگی جو کوئیک چارج 4 پلس کو سپورٹ کرے گی۔ یہ 120fps فل ایچ ڈی + پینل کو سپورٹ کرنے والی پہلی چپ ہوگی۔ یہ صارفین کو ایک 64MP اسٹل امیج دینے والا پہلا چپ ہوگا۔ یہ ٹرپل آئی ایس پی ٹرپل کیمرہ سے اسپیڈ میں تصاویر لینے کے قابل ہوگا۔ یعنی اب تمام سہولیات کم قیمت والے آلات میں بھی صارفین کو دستیاب ہوں گی۔

error: Content is protected !!