Thursday, February 25, 2021
malegaontimes

سلمان خان کے بھائی سہیل خان اور ارباز خان کے خلاف بی ایم سی نے درج کیا مقدمہ، جانئے کیا ہے معاملہ

براہن ممبئی مہا نگر پالیکا (بی ایم سی) نے اداکار سلمان خان کے بھائی سہیل خان اور ارباز خان کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ سہیل کے خلاف دفعہ 188 اور 269 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ معاملہ کورونا وائرس پروٹوکول کی خلاف ورزی سے متعلق ہے۔ ایف آئی آر سہیل خان ، ارباز خان اور سہیل خان کے بیٹے کے خلاف درج کی گئی ہے۔

ممبئی کے کھار پولیس اسٹیشن میں سہیل خان ، ارباز خان سمیت تینوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ تینوں 25 دسمبر سے دبئی سے واپس ممبئی آئے تھے اس کے بعد انھیں ہوٹل میں علیحدہ رہنے کو کہا گیا لیکن تینوں اپنے گھروں کو چلے گئے۔

دوسری جانب ، ایک جنوبی ہندوستانی فلمی اداکارہ کو منشیات کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ممبئی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے اداکارہ شویتا کماری کو گرفتار کرلیا۔ شویتا کماری سے دن بھر پوچھ گچھ کی گئی تھی اور اس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

این سی بی کے مطابق اداکارہ میراڑ کے ایک ہوٹل میں چھاپے کے دوران پائی گئیں۔ این سی بی کی ٹیم سعید نامی ملزم کو پکڑنے کے لئے ہوٹل گئی تھی۔ سعید وہاں نہیں ملا تھا لیکن ان کے کمرے میں کرناٹک فلموں کی ہیروئن شویتا کماری ملی تھی۔ ملزمہ اداکارہ شویتا کماری کی عمر 27 سال ہے اور اس کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔

error: Content is protected !!