Friday, February 26, 2021
malegaontimes

سون گاؤں پھاٹے کے پاس موٹر سائیکل کی ٹکر : 1 ہلاک 1 زخمی

کل بروز سنیچر شام 8 بجے  : سون گاؤں پھاٹے کے پاس موٹر سائیکل کی ٹکر کا ایک دلخراش حادثہ پیش آیا ۔جس میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی اور ایک شخص شدید زخمی ہے۔ ہلاک ہونے والے کا نام حیدر علی محمد ابراہیم بتایا جارہا ہے۔ جو کہ مزدور تھا اور کارخانہ میں کام کرنے کے لیے جارہا تھا۔

malegaon

اطلاع کے مطابق  ایک شخص کارخانے میں کام کرنے کے لیےسائیکل پر سے جا رہا تھا۔ اس کو پیچھے سے پوار واڑی پولیس اسٹیشن کے ہوم گارڈجو موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ اور ان  کے ساتھ پیچھے ایک خاتون بیٹھی ہوئی تھی۔ انھوں نے پیچھے سے اس سائیکل والےشخص کو ٹکر ماری ۔  ٹکر مارنے کے بعد وہ شخص سائیکل پر سے گر گیا ۔ اور گرنے کے بعد اس شخص کو سر میں شدید چوٹ آئی جس کی وجہ سے اس شخص کی جگہ پر ہی موت واقع ہوگئی۔

ہوم گارڈ کو پریاس ہاسپٹل میں علاج کے لیے داخل کیا گیا ہے۔ ہوم گارڈ کو بھی سر پر چوٹیں آئی ہیں۔ لاش کو پہلے سول ہاسپٹل لے جایا گیا وہاں سے تفتیش کرنے کے بعد لاش اہل خانہ کے سپرد کردی گئی۔ تدفین رات 1 بجے بڑے قبرستان میں کی گئی۔


error: Content is protected !!