Friday, March 5, 2021
malegaontimes

مرکزی وزیر شریپد نائک کا بھیانک ایکسیڈنٹ، اہلیہ اور پی اے فوت، 4افراد زخمی

مرکزی آیوش وزیر شریپڈ نائک (68) کی کار پیر کے روز کرناٹک کے انکولہ میں الٹ گئی۔ اطلاعات کے مطابق، حادثہ میں شریپڈ نائک کی اہلیہ وجیا نائک اور پی اے کی موت ہوگئی ہے۔ نائک بھی اس حادثے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

پیر کی رات ، گوا کے وزیر اعلی پرمود ساونت نے کہا ، ‘مرکزی وزیر نائک اب خطرے سے باہر ہیں۔ ان کی حالت مستحکم ہے۔ انکے دو معمولی آپریشن آج رات ہونے والے ہیں۔ اس وقت انہیں علاج کے لئے دہلی شفٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے گوا کے وزیر اعلی پرمود ساونت سے بات کی تھی اور وہاں کے مرکزی وزیر کے علاج معالجے کے بہتر انتظامات کرنے کا کہا تھا۔

نائک ، جو اصل میں گوا سے ہے ، اپنی اہلیہ وجیا کے ساتھ گوکرنہ جارہے تھے۔ اس کے ڈرائیور نے یلہ پور سے گوکرنا کے بیچ کار کا کنٹرول کھو دیا۔ اس حادثے میں نائک کی اہلیہ وجیا اور ان کا پی اے دونوں فوت ہوگئے وزیر شریپڈ نائک اور تین دیگر افراد شدید زخمی ہوئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

معلومات کے مطابق ، شریپڈ نائک اور ان کی اہلیہ پیر کی صبح شمالی کرناٹک کے یلہ پور گئے تھے۔ وہاں انہوں نے گنپتی مندر ، کاوڈیکارے مندر ، پانڈاوسی گرام دیوی مندر اور ایشورا مندر کا دورہ کیا۔ ان مندروں میں ، نائک اور ان کی اہلیہ نے خصوصی عبادت کی۔ یہ واقعہ لوٹتے وقت پیش آیا۔

error: Content is protected !!