مرکزی وزیرتعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشانک نے آج ملک بھر کے سی بی ایس ای اسکول پرنسپلز سے بات کی۔ آن لائن میڈیم کے ذریعہ انھوں نے سب کے ساتھ نیو ایجوکیشن پالیسی (NEP) پر تبادلہ خیال کیا۔ نیز سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای)کے دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات کا تفصیلی ٹائم ٹیبل کا اعلان بھی کیا۔
نشانک نے 31 دسمبر2020 کو بتایا ہے کہ سی بی ایس ای 10 ویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات 04 مئی 2021 سے شروع ہوں گے۔یہ امتحانات 10 جون 2021 تک ختم ہوں گے۔ اس کے بعد ، سی بی ایس ای 15 جولائی 2021 تک نتیجہ جاری کرنے کی کوشش کرے گی۔ لیکن یہ نہیں بتایا گیاہے کہ اس مضمون کی جانچ کس تاریخ میں ہوگی۔ اب اس کی اطلاع آگئی ہے۔ وزیر تعلیم نشانک نے کہا ہے کہ کلاس 10 اور 12 بورڈ امتحان 2021 کی مکمل ڈیٹ شیٹ سی بی ایس ای کے ذریعہ 02 فروری 2021 کو جاری کی جائے گی۔ سی بی ایس ای بورڈکے امتحان کی مکمل ٹائم ٹیبل اس ڈیٹ شیٹ میں دی جائے گی۔