Friday, March 5, 2021
malegaontimes

سوشانت سنگھ راجپوت کیس, تحقیقات کا آغاز

ممبئی: اطلاعات کمیطابق اداکار نے خودکشی کرنے کیلئے ایک دوپٹہ کا استعمال کیا تھا یاد رہے وہ اتوار کے روز اپنے گھر پر مردہ پائے گئے تھے.

ممبئی پولیس کے ایک سینئر عہدیدار جنہوں نے اس معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں, انہوں نے بتایا کہ اداکار نے اپنے کمرے میں اپنا ہی کُرتا استعمال کیا تھا۔ عہدیدار نے بتایا کہ بعد میں اسے فارنسک کے لئے بھیجا گیا ہے.

دریں اثنا ، باندرا پولیس نے اداکار سے جڑے لوگوں کے بیانات قلمبند کرنا شروع کردیئے ہیں۔ اور اس معاملے کی گہرائی سے جانچ شروع کر دی ہے.

ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات کے سلسلے میں اداکاروں کے دو معاونین ، دوستوں اور دیگر جاننے والوں سمیت آدھی درجن کے قریب افراد سے علیحدہ علیحدہ سے پوچھ گچھ کی گئی۔ پولیس نے ایک حادثاتی موت کی رپورٹ درج کی ہے جو خودکشی کے معاملات میں معمولی ہے۔


error: Content is protected !!