Monday, March 8, 2021
malegaontimes

ٹیسٹوفو کوئز کمپیٹیشن مالیگاؤں: صحیح جواب دینے والے ہر امیدوار کو ملے گا انعام

مالیگاؤں (پریس ریلیز): شہر کی مشہور و معروف ٹیسٹو فو کمپنی کے زیر اہتمام میگا کوئز کمپٹیشن بنام ٹیسٹو فو انعامی کوئز کا انعقاد کیا گیا ہے. اس کمپنی کی جانب سے بروز بدھ 3 فروری 2021 کو اردو میڈیا سینٹر میں پریس کانفرس منعقد کی گئی. اس کانفرنس میں ٹیسٹو فو کمپنی کے مالک اجمل خان نے انعامی کوئز کی مکمل معلومات فراہم کی.

اجمل خان نے بتایا کہ مالیگاؤں میں پہلی مرتبہ اتنے بڑے پیمانے پر ٹیسٹوفو کے زیراہتمام انعامی کوئز پروگرام ترتیب دیا گیا ہے. جس کا مقصد کمپنی کا بنایا ہوا اسپیشل آئٹم یونک ٹکا مصالحہ کی تشہیر کرنا ہے. نیز کمپنی کے مختلف پروڈکٹس کو عوام کے درمیان پیش کرنا ہے.

اس کوئز کمپیٹیشن میں کوئی بھی فرد شریک ہوسکتا ہے. اس میں حصہ لینے کیلئے کسی بھی دکان سے ٹیسٹو فو کمپنی کے تین یونک ٹکا مصالحہ پیکٹ کی خریدی پر ایک پیکٹ فری اور ساتھ میں انعامی کوئز فارم بھی فری دیا جائے گا.

ٹیسٹوفو

کوئز فارم میں کل 25 سوالات ہیں، جو عام معلومات پر مشتمل ہے. اس مقابلہ میں شریک ان تمام امیدواروں کو قرعہ اندازی کے زریعے انعام دیا جائے گا جن کے جوابات صحیح ہونگے. نیز کل 60 بڑے انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے. پہلا انعام نقد تیس ہزار, دوسرا انعام پچیس ہزار, تیسرا انعام بیس بزار اوردیگر انعامات میں فریج, واشنگ مشین, کولر اور مزید گھریلو سامان شامل ہیں.

فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 25 فروری 2021 ہے اور تقریب تقسیم انعامات 5 مارچ 2021 کو شام میں چھ بجے سے رات دس بجے تک انصار جماعت خانہ میں لاک ڈاؤن کی شرائط کے مطابق منعقد کیا جائے گا.

اجمل خان نے کمپنی کے بارے بتایا کہ ٹیسٹو فو کمپنی کی شروعات سن 2013 میں ہوئی اور آج کمپنی کا نیٹ ورک شہر, بیرون, قومی و بین الاقوامی سطح تک پرواز کر رہا ہے. کمپنی حلال تجارت کے اصولوں پر کام کرتی ہے. جس میں کمپنی کا مال پسند نہ آنے اور پکیٹ کی مدت ختم ہوجانے کہ صورت میں کمپنی اسے واپس بھی لے لیتی ہے. انھوں نے کہا کمپنی معیاری مصالحے تیار کررہی ہے جسے لوگ بہت پسند کررہے ہیں.

اس پریس کانفرنس میں اجمل خان (ڈائریکٹر, ٹیسٹو فو) , اخلاق احمد (ایڈوائزر), مقصود احمد (سیلس اگزیکیٹیو آفیسر), محمد بابر (پروڈکشن منیجر), سلیمان احمد (ڈسٹریبیوٹر ہیڈ) و دیگر اسٹاف نے شرکت کی.

error: Content is protected !!