Wednesday, March 3, 2021
malegaontimes

ہینڈلوم اور ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی میں ڈپلومہ کورس، 17 جولائی تک تاریخ

مالیگاؤں:  مرکزی حکومت کے زیر انتظام ٹیکسٹائل انڈسٹری کے شعبہ ہینڈ لوم اور ٹیکسٹائل میں سال 2020-21 کے لئے تین سالہ ڈپلومہ کورس کے لئے داخلہ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اسطرح کی پریس ریلیز ٹیکسٹائل کمشنر ڈاکٹر مادھوی کھوڈے چاؤرے نے ڈپٹی ڈائریکٹر آف انفارمیشن محکمہ کے توسط سے جاری کی ہے ۔

انہوں نے پریس رپورٹ  میں بتایا ہیکہ مہاراشٹر میں داخلہ کی درخواستوں کو 17 جولائی 2020 تک مکمل کیا جارہا ہے۔   داخلہ درخواست فارم اور دیگر ذیلی معلومات انکی ویب سائٹ پر موجود ہے۔  ٹیکسٹائل کمشنر ، ناگپور ریاست مہاراشٹر نے اپیل کی ہے کہ 17 جولائی تک داخلہ کے خواہش مند امیدوار داخلہ حاصل کرنے کی ضروری خانہ پری کرلیں۔

website: http://www.dirtexmah.gov.in/


error: Content is protected !!