Saturday, February 27, 2021
malegaontimes

کویڈ 19 مریضوں کی اطلاع نہ دینے پر 20 کلینک سِیل

 ممبئی(تھانہ):  تھانہ میں  بدھ اور جمعرات کو میونسپل کارپوریشن کو، کوویڈ19  مریضوں کے بارے میں اطلاع نہ دینے پر 20 (جی پی) کلینکوں کو سیل کردیاہے۔ یہ کاروائی تھانہ میں ایک نئے میونسپل کمشنر کے عہدہ سنبھالنے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہوئی۔

 حکومت نے  ان چار میونسپل کارپوریشنوں – (تھانہ ، الہاس نگر ، میرا بھائندر اور نوی ممبئی)  کے سربراہان کا منگل کو تبادلہ کردیا گیا تھا ، حالانکہ جمعرات کی شام دیر تک نوی ممبئی میونسپل کمشنر کے تبادلے پر روک لگا  دی گئی تھی۔ 20 جی پی  کلینکوں کے خلاف کارروائی مہاراشٹر کوویڈ 19 ضابطوں اور ہندوستانی تعزیراتی ضابطہ کے تحت کی گئی تھی۔

تھانہ سب سے زیادہ متاثرہ میونسپل علاقوں میں سے ایک ہے۔  تھانہ میں بدھ کے روز دس ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 233 ہوگئی ، یہاں تک کہ شہر کی حدمیں 197 نئے کیس شامل کیے گئے جو اب 6،500 کی حد سے تجاوز کرچکے ہیں۔


free-home-delivery


error: Content is protected !!