Saturday, February 27, 2021
malegaontimes

دی کپل شرما شو کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق سونی ٹی وی پر نشر ہونے والے کامیڈی شو کپل شرما میں مختلف تبدیلیاں کی جائیں گی اور مختصر وقفے کے بعد اسے ایک نئے انداز میں آن ایئر کیا جائے گا۔

رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے شو بند کرنے کی خبروں کے برعکس کہا گیا کہ شو صرف چند ہفتے تک آن ایئر نہیں ہوگا۔ذرائع کے مطابق اداکار اور کریٹیو ٹیم ایک طویل عرصے سے شو میں کچھ تبدیلیوں پر غور کررہے ہیں۔

اسی سلسلے میں انہوں نے حال ہی میں چینل سے بات چیت کی تھی اور وقفہ لینے کا فیصلہ کیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سیٹ پر آڈینس موجود نہیں ہے لہذا ٹیم کو محسوس ہوا کہ شو کو مزید دلچسپ بنانے کے مزید عناصر شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ‘شو کے میزبان کپل شرما کے ہاں آئندہ ماہ ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے اور وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ کچھ وقت گزارنا چاہتے ہیں’۔چونکہ کامیڈی شو کی ٹیم پہلے سے طے شدہ ایپیسوڈ کی شوٹنگ میں مصروف ہے تو شو آئندہ چند ہفتوں تک نشر ہوگا۔

خیال رہے کہ سونی ٹی وی پر سال 2016 میں کپل شرما شو کا آغاز ہوا تھا، جس کے بعد 2017 میں کچھ عرصے کے وقفے کے بعد اسے دوبارہ شروع کیا تھا۔

کپل شرما، اس شو کے مرکزی فنکار ہیں جبکہ دیگر میں کرشنا ابھیشیک، بھارتی سنگھ، سمونا چکرورتی، کیکو شردھا، چندھن پربھاکر اور ارچنا پورن سنگھ شامل ہیں۔

error: Content is protected !!