کورونا وائرس کی وجہ سے آج پوری دنیا پریشان ہے اور اس سے بچنے کے لئے نئے نئے طریقے ایجاد کر رہی ہے. اسی طرح اب اے ٹی ایم مشین کو بھی touchless بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے.
اے جی ایس ٹرانزیکٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ نامی کمپنی، کچھ بنکوں کے ساتھ نئی ٹیکنالوجی کی ٹیسٹنگ کر رہی ہے. اس کمپنی کا کہنا ہے کی بنا کسی نئی مشین کے بنا ہی اے ٹی ایم مشین کو touchless بنایا جا سکتا ہے. بس صرف اے ٹی ایم کی مشین کے سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کرنا پڑیگا.
سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کے بعد اے ٹی ایم مشین میںQR code نظر آےگاجسکو صارفین موبائل میں بنک کے ایپ سے اسکین کریگا.اور اسکے بعد موبائل میں ہی وہ تعداد ڈال کر پیسے اے ٹی ایم سے نکال سکےگا.
اس ٹیکنالوجی کی بات کرتے ہوے اے جی ایس ٹرانزیکشن ٹیکنالوجیز کے سی ای او روی گوئیل نے بتایا کے ” کم سے کم پیسے لگا کر بنک ،سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کر کے ہر مشین کو touchless آسانی سے بنا سکتی ہیں.”