Friday, February 26, 2021
malegaontimes

ہم سب نے اسے ختم کردیا، طوفان نسرگ کے گزرنے کے بعد ادھو ٹھاکرے کا بیان

ممبئی: مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے بدھ کے روز کہا کہ کرونا بحران کے دوران طوفان نسرگ کی “شدت کم کرنے” میں لوگوں اور عہدیداروں کی طرف سے دکھائے جانے والے اتحاد نے مدد کی۔ انہوں نے ریاست  میں طوفان سے متعلقہ واقعات کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں پر بھی غم کا اظہار کیا۔

 مسٹر ٹھاکرے نے کہا کہ ساحلی کوکن اور کچھ دیگر علاقوں میں نقصانات ہوئے ہیں۔  انہوں نے بتایا کہ طوفان سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ کرنے کیلئے اسپاٹ انسپکشن کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

 وزیر اعلی نے ایک بیان میں کہاکہ  “لوگوں کی طرف سے دکھائے گئے اتحاد سے مہاراشٹرا کو تمام بحرانوں سے نکالنے میں مدد ملے گی۔”

نسرگ طوفان کا سامنا کرتے ہوئے ممبئی کے ساتھ ساتھ مہاراشٹرا کی حفاظت کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا  اور  وزیراعلیٰ نے کہا کہ مہاراشٹر  پہلے  سے کوویڈ 19 لڑ رہاہے لیکن عوام اور انتظامیہ نے سخت جدوجہد کی اور ایسے سضت حالات میں بھی  اس طوفان سے لڑ کر  اسکا  خاتمہ کیا۔   انہوں نے کہا کہ ریاست اپنے شہری عہدیداروں ، ضلعی انتظامیہ ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور میڈیکل اسکواڈز کو طوفان کے بحران کے دوران ان کے کام کے لئے شکریہ ادا کرتی ہے۔

مسٹر ٹھاکرے نے کہا ، “کوئی بھی فطرت کے غصے کا مقابلہ نہیں کرسکتا ، لیکن بحران کے عالم میں مہاراشٹر متحد اور مضبوط ہے  اور یہ اتحاد ہمیں ریاست کو تمام بحرانوں سے نکالنے میں مدد فراہم کرے گا۔


error: Content is protected !!