Friday, March 5, 2021
malegaontimes

ادھو ٹھاکرے کی وارننگ، مہاراشٹر میں پھر بڑھے گا لاک ڈاؤن

مہاراشٹر میں کورونا بے قابو ہوتا جارہا ہے۔ تمام تر کوششوں کے باوجود مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس بات کو لے کر سی ایم ادھو ٹھاکرے نے متنبہ کیا ہے کہ اگر قوانین پر عمل نہیں کیا گیا تو پھر سے لاک ڈاؤن شروع  کیا جاسکتا ہے۔ فی الحال ‘انلاک1’ کے نئے قواعد کے تحت کافی نرمی کی گئی ہے اور مہاراشٹر کو دوبارہ کھولنے کا کام شروع ہوچکا ہے۔

ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب ہے۔ دار الحکومت ممبئی میں سب سے زیادہ مریض ہیں۔ بزنس ایڈوائزی کمیٹی (بی اے سی) کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ہمیں اب کورونا وائرس کے ساتھ رہنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ معاشی سرگرمیاں متعارف کروانے کے لیے لاک ڈاؤن میں قدرے نرمی کی گئی ہے۔ کچھ مقامات پر ہجوم کے جمع ہونے کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے سی ایم ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ابھی تک کورونا کا خطرہ ٹل نہیں پایا ہے۔ ایسی صورتحال میں اگر بھیڑ بھاڑ جمع ہوتی رہے تو پھر لاک ڈاؤن کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے۔ براہ کرم اس معاملے میں احتیاط کریں۔

سی ایم ادھو ٹھاکرے نے مطالبہ کیا ہے کہ ممبئی میں مضافاتی ٹرین خدمات کا آغاز کیا جائے تاکہ ضروری خدمات سے وابستہ عملہ کو آسانی سے لایا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن میں توسیع کی جاسکتی ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ لوگ حکومت کے قواعد اور ہدایت پر عمل کریں گے۔ مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن کا موجودہ مرحلہ 30 جون کو ختم ہوگا۔


error: Content is protected !!