کورونا وائرس کے پیش نظر ، مہاراشٹرکے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان سےگریجویشن کے آخری سال اور سیمسٹر امتحانات کو منسوخ کرنے کے لئے قومی سطح کے اعلی اداروں کو ہدایت جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے نے 25 جون کو مودی کو لکھے گئے خط میں کہا تھا کہ موجودہ ماحول امتحانات کے انعقاد کے لئے سازگار نہیں ہے ، لہذا مہاراشٹرحکومت نے حتمی سال اور حتمی سمسٹر امتحانات پیشہ ورانہ اور غیر پیشہ ورانہ کورسز کیلئے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹھاکرے نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے طے کردہ فارمولے کی بنیاد پر ہی طلباء کو ڈگری دی جائے گی۔
ادھو کا کہنا ہے کہ کوویڈ ۔19 کی وباء نے ریاست کے لئے بہت سارے چیلنجز پیدا کردیئے ہیں۔ ریاست کے طلباء اور والدین تعلیمی سیشن 2019-20 سے پریشان ہیں۔ موجودہ ماحول میں اسکا انعقاد نہیں ہو سکتا، ایسے ماحول میں امتحان دینا یہ بہت خطرناک ہوسکتا ہے۔