Wednesday, February 24, 2021
malegaontimes

لاک ڈاؤن کو لیکر ٹھاکرے سے اتحادی وزرا ناراض

ممبئی:  مہاراشٹر  میں جاری کئے گئے  انلاک 2  کو لیکر کانگریس اور راشٹروادی کانگریس کے اعلیٰ افسران  نے اپنی خفت ظاہر کی، اور کہا کہ اسطرح کے فیصلے لینے سے پہلے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اپنی اتحادی پارٹیوں سے اس بارے میں تبادلہ خیال نہیں کیا تھا۔

این سی پی  اور کانگریس کے وزراء کا خیال ہے کہ وہ اس طرح کے فیصلے لینے سے پہلے وہ اعتماد میں نہیں  لئےجا رہے ہیں۔ جمعرات کی  شام کو  نائب  وزیر اعلی اجیت پوار نے  بھی ادھو ٹھاکرے  سے ملاقات کی تھی  اور لاک ڈاؤن  کے دوران چھوٹ دینے  کے مدعے  پر ان کے ساتھ ایک طویل میٹنگ کی تھی۔ کئی کاروباری افراد نے   بھی این سی پی سربراہ  سے رابطہ کیا تھا جنہوں نے شکایت کی ہے کہ طویل عرصے سے لگا  ہوا  لاک ڈاؤن اقتصادی بحران کا باعث بن گیا ہے۔  ایسا امکان جتایا جا رہا ہیکہ بہت جلد پوار ان سارے مسائل کو لیکر وزیراعلیٰ سے ملاقات کرینگے۔


error: Content is protected !!