Thursday, February 25, 2021
malegaontimes

فارما یونٹ میں گیس لیک کے بعد دو ہلاک ، چار اسپتال میں داخل

وشاکھاپٹنم: آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں ایک فارما  یونٹ میں گذشتہ رات گیس کے اخراج کے بعد دو افراد ہلاک ہوئے اور چار کو اسپتال میں  داخل کرایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والے افراد نے سینور لائف سائنسز کی فرم وشاکھاپٹنم یونٹ میں کام کرتے تھے ، انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال اب قابو میں ہے۔

 عہدیداروں کے مطابق ، فارما  یونٹ کو احتیاطی تدابیر کے طور پر فوری طور پر بند کردیا گیا تھا ، عہدیداروں کے مطابق ، تقریبا ساڑھے گیارہ بجے میں بینزیمیدا زول گیس کے اخراج کی اطلاع ملی تھی۔

 خبر رساں ادارے  اے این آئی کے مطابق ، سینئر پولیس آفیسر ادے کمار کے حوالے سے بتایا گیا ، “صورتحال اب قابو میں ہے۔ دو افراد جو ہلاک ہوئے تھے وہ کارکن تھے اور وہ واقعہ کے وقت گیس اخراج کی جگہ پر موجود تھے۔ گیس کہیں اور نہیں پھیلی ہے۔”


error: Content is protected !!