Saturday, March 6, 2021
malegaontimes

شہریان مالیگاؤں اپنے ووٹ کی جانچ کرائیں، جمعیت علماء مدنی روڈ کی جانچ مہم کا آج سے آغاز

جمعیت علماء مدنی روڈ مالیگاؤں کی طرف سے یہ اطلاع موصول ہوئی کہ شہر کے افراد کی ووٹوں کی جانچ کی ایک مہم مورخہ 4فروری بروز جمعرات سے روزانہ رات 8 بجے سے 10 بجے تک رکھی گئی ہے جسمیں جمعیت کے رضا کار مالیگاؤں سنٹرل حلقہ اسمبلی 114 اور مالیگاؤں آؤٹر حلقہ اسمبلی 115 کے رائے دہندگان کی ووٹوں کی جانچ ہوگی اپنا نام تلاش کروانے اور اپنی ووٹ کی جانچ کرانے کے لئے ہر شخص کو اپنے شناختی کارڈ کا زیراکس لانا ہوگا وقت کا خاص خیال رکھیں اور ہر جمعہ کو آفس بند رہیگی۔



شہریان اس مہم میں شریک ہوں اور اپنے ووٹ کی تصدیق بھی کرالیں کیونکہ موجودہ حکومت کے ذریعہ لائے گئے شہری قانون این آر سی کی جانچ میں آپکا شناختی کارڈ بہت اہمیت کا حامل ہوسکتا ہے اس لئے اپیل کی جاتی ہیکہ جنکی عمر 18سال ہوگئی ہے وہ فورا شناختی کارڈ بنوائیں اور الیکشن رجسٹر میں اپنا نام ڈلوائیں ساتھ ہی جنکے نام وغیرہ میں کوئی غلطی ہو اسے بھی درست کرائیں اور جمعیت کی اس مہم میں اپنی ووٹوں کی جانچ بھی کرالیں۔

mt ads

error: Content is protected !!