Sunday, February 28, 2021
malegaontimes

موسیقار واجد خان کی موت ،کورونا اور گردے کی بیماری میں مبتلا تھے

ممبئی : بالی ووڈ کی دنیا سے ایک اور افسوسناک خبر آئی ہے، مشہور موسیقار واجد خان کا انتقال ہوگیا،  واجد خان جو فلمی صنعت میں ساجد واجد جوڑی کے نام سے مشہور ہیں ۔ان کے انتقال سے فلمی صنعت میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔   ان کی موت کی خبر سن کر مشہور شخصیات اور ان کے شائقین نے ٖغم کا اظہار کر رہے ہیں۔

گردے کی پیوند کاری کی گئی ، رپورٹ کورونا مثبت:

ایک رپورٹ کے مطابق واجد خان گردے کی بیماریوں میں مبتلا تھے اور ان کی حالت خراب ہونے کے بعد انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔  واجد خان ، 42 ، ممبئی کے چیمبر کے ایک اسپتال میں داخل تھے۔  چند ماہ قبل انہوں نے گردے کی پیوند کاری کرائی تھی  لیکن طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔   اس کے علاوہ کچھ دن پہلے  تفتیش میں کرونا سے بھی متاثر پایا گیا تھا۔ اتوار کی شام ان کی حالت بگڑ گئی اور تمام کوششوں کے باوجود ڈاکٹر اسے بچا نہ سکے کیونکہ گردے کی تکلیف کے سبب ان کی قوت مدافعت متاثر  تھی۔

سلمان خان کے لئے ساجد واجد کی جوڑی ایک کامیاب جوڑی:

ساجد واجد نے اپنے کیریئر کا آغاز 1998  میں سلمان خان اسٹارر فلم  ‘پیار کیا تو ڈرنا کیا’ سے کیا تھا۔  اس کے بعد دونوں نے ایک کے بعد ایک ہٹ فلموں کے لئے میوزک تیار کیا۔  اس میں چوری چوری چپکے چپکے  ،  ہیلو برادر ، مجھ سے شادی کروگی ،  وانٹیڈ ،  دبنگ (1،2 اور 3) جیسی فلمیں شامل ہیں۔   ساجد واجد جوڑی نے حال ہی میں سلمان خان کے لئے ‘بھائی بھائی’ مرتب کیا تھا۔  ایک گلوکار کی حیثیت سے واجد خان نے 2008 میں فلم پارٹنر کے لئے بھی گایا تھا۔


error: Content is protected !!