Friday, February 26, 2021
malegaontimes

وارڈ نمبر14 عزیز کلو اسٹیڈیم گراونڈ پر کورنٹائن سینٹر نہ بنایا جائے. سوشل ورکر جمال ناصر کی مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر سے مطالبہ

آج بروز پیر وارڈ نمبر 14 کے لوگوں نے جمال ناصر صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے شکایت کی ہے کہ عزیز کلو اسٹیڈیم میں کرونا کے مریضوں کا سینٹر بنائے جانے کا انتظام چالو ہے جس کی وجہ عزیز کلو اسٹیڈیم کہ اطراف جتنے محلہ ہے متاثر ہوسکتے ہیں جبکہ کارپوریشن کے پاس بہت ساری اسکولیں، کارپوریشن کی عمارتیں موجود ہونے کے بعد اسطرح سے کھلی و رہائشی علاقوں سے قریب کورنٹائن سینٹر بنانا کیا مطلب رکھتا ہے.? قریب میں ہی مالیگاؤں ہائی اسکول کے وسیع و عریض کیمپس میں کورنٹائن لوگوں کو رکھا جارہا ہے تو عزیز کلو اسٹیڈیم کے کھلے میدان میں کس لیے.

کارپوریشن ایک تو عوام کی تکلیف کو دور نہ کرتے ہوئے ایک مصبیت کا فیصلہ ہمارے علاقے میں کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے جمال ناصر نے جو ٹھیکیدار ٹرکوں پر سامان لائے تھے ان سے ملاقات کی اور پوچھا کہ آپ لوگ پرمیشن کاپی دکھاؤ یا کمشنر صاحب کو یہاں بلاؤ جس پر ٹھیکیدار نے مناسب جواب نہیں دیا اس کہ بعد جمال ناصر و اہلیان محلہ کہ بزرگ و نوجوانوں نے خاموش احتجاج کیا جس کو دیکھتے ہوئے ناسک اور دھولیہ سے آئے ٹرکوں میں سامان لیکر ٹھیکیدار واپس جانے پر مجبور ہوا اور اللہ تعالیٰ نے ایک بار پھر وارڈ کے مسائل حل کرنے کیلئے جمال ناصر گروپ کو قبول کیا.

مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کمشنر سےجمال ناصر گروپ و اہلیان وارڈ نمبر14 کی عوام مطالبہ کرتے ہے کہ چار سو کروڑ کا بجٹ رکھنے والی کارپوریشن عوام کی صحت کو لیکر ایسا غیر ذمہ دارانہ فیصلہ نہ لے

ہم ایم ایل اے مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب و کارپوریشن کمشنر سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ شہر میں کسی بھی کھلی جگہ پر کورنٹائن سینٹر نہ بنایا جائے تاکہ رہائشی علاقے کے دوسرے لوگ محفوظ رہیں.

error: Content is protected !!