Friday, February 26, 2021
malegaontimes

وارڈ نمبر 14 کے سوشل ورکر جمال ناصر کا قابل تقلید عمل

بروز بدھ بعد نماز ظہر  مسجد مرتظی حسن پورا و اطراف کی گٹروں کا پانی  روڑ پر آ گیا جس کو دیکھتے ہوئے شبیر احمد بیرے بھائی نے  جمال ناصر صاحب کو فون پر اطلاع دی کہ مسجد کہ اطراف گٹروں کا پانی چاروں طرف سے روڈ پر آگیا،  جس کی وجہ سے مسجد میں آنے جانے کیلئے نمازیوں کو بے انتہا تکالیف کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔  جمال ناصر  اپنا فرض سمجھتے ہوئے فوراً صفائی کرمچاری نانا بھاؤ کو اس کےگھر سے اپنے ساتھ لیکر حسن پورا پہنچے اور پورے مسجد و اطراف کہ علاقوں میں کھڑے رہے کر صاف صفائی کروائی ان کی اس محنت سے پھر ایک بار گٹر اپنے سمت بہنے لگی جس سے اہلیان محلہ نے راحت کی سانس لی۔

قابل مبارکباد ہیں  شوسل ورکر جمال ناصر صاحب جو ہر وقت اپنے وارڈ کیلئے اپنے گروپ کہ ساتھ تیار رہتے ہیں:

ہم اہلیان محلہ حسن پورا کی جانب سے جمال ناصر صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی محنت اور لگن کو دیکھتے ہوئے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ جمال ناصر صاحب کو مزید کامیابی دے ان کی عمر میں برکت عطا فرمائے اور ان کو طاقت اور قوت عطا فرمائے حاسدین سے حفاظت فرمائے۔ اس موقع پر جمال ناصر کہ ساتھ اسماعیل پلمبر. شبیر بھائی بیرے. فیض بھائی. عرفان بھائی. و دیگر نوجوانان موجود تھے۔

منجانب. اہلیان محلہ حسن پورا


error: Content is protected !!