Friday, February 26, 2021
malegaontimes

ویسٹ انڈیز کے کرکٹرز انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ‘بلیک لائیوز میٹر’ لوگو پہنیں گے

مانچسٹر: ویسٹ انڈیز کے کرکٹرز کھیلوں میں نسل پرستی کے خلاف احتجاج کے لئے انگلینڈ کے خلاف آئندہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوران اپنی شرٹس کے کالروں پر ‘بلیک لائیوز میچ’ میسیج کا لوگو لگا کر  کھیلیں گے۔

کپتان جیسن ہولڈر،  جس نے امریکی جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد ایک بار پھر اس مقصد کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہیکہ ہمارا فرض ہے کہ ہم یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور اس میں اضافہ کرنے میں بھی مدد کریں۔

 انہوں نے کہا کہ ہم انگلینڈ میں وزڈن ٹرافی کو برقرار رکھنے کے لئے آئے ہیں لیکن ہم دنیا بھر میں ہونے والے واقعات اور انصاف اور مساوات کی جنگ سے بھی واقف ہیں۔ ہولڈر ، جو نسل پرستی کو ڈوپنگ اور بدعنوانی کے برابر سمجھنا چاہتا ہے ، نے کہا کہ وہ لوگ بہت سوچ سمجھ کر لوگو پہننے کے فیصلے پر پہنچے۔

 


free-home-delivery


error: Content is protected !!