Friday, February 26, 2021
malegaontimes

واٹس ایپ نے رول آؤٹ کیے اینی موشن اسٹیکرس، ایسے کرسکتے ہیں استعمال

نئی دہلی : ٹیک ڈیسک انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ صارفین کو چیٹنگ کا بہتر تجربہ فراہم کرنے کے لیے نئی نئی خصوصیات متعارف کروارہی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی کمپنی نے نئے متحرک اسٹیکرز کا آغاز کیا ہے جو صارفین کی چیٹ کو اور بھی دلچسپ بنادے گا۔ واٹس ایپ نے اینڈرائڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارم کے لیے متحرک اسٹیکرز تیار کیے ہیں اور اگر آپ ان سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو پہلے آپ کو اپنا واٹس ایپ اپ ڈیٹ کرنا پڑے گا ۔ کیونکہ یہ خصوصیت صرف نئے ورژن پر ہی دستیاب ہوگی۔

اگر آپ بھی اسٹیکرز استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس پر عمل کرنے کے کچھ مرحلے ہیں :

واٹس ایپ میں متحرک اسٹیکرز استعمال کرنے کے لیے سب سے پہلے اینڈرائڈ صارفین کو 20194.16 ورژن کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا اور آئی او ایس صارفین کو واٹس ایپ کا V2.20.70 ورژن اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

واٹس ایپ اپ ڈیٹ کے بعد چیٹ ونڈو کھولیں اور وہاں آپ کو چیٹ کے نچلے حصے میں ایموجی آئیکن پر اسٹیکرز کا آپشن ملے گا۔ اس پر کلک کریں۔

اسٹیکرز کے آپشن پر کلک کرنے کے بعد اسٹیکر سیکشن میں دیے گئے + آئیکن پر کلک کریں۔ کلک کرتے ہی اسٹیکرز اسٹور کھل جائے گا۔

اسٹیکرز اسٹور پر آپ کو نئے متحرک اسٹیکرز “All Stickers” لسٹ میں ملے گا۔ جو کہ پلے بٹن کے ساتھ آتے ہیں ۔ یہ آپ کو عام اسٹیکرز کے مقابلے تھوڑے الگ نظر آئیں گے۔

اس لسٹ میں آپ اپنی پسند کے متحرک اسٹیکرز دیکھ سکتے ہیں اور وہیں سے انہیں ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔ ڈاؤن لوڈ ہوتے ہی آپ کے اسٹیکرز سیکشن میں یہ اسٹیکرز آجائیں گے جسے آپ چیٹنگ کرتے دوران استعمال کرسکتے ہیں۔


automobile-ad


malegaontimes ads

error: Content is protected !!