malegaontimes

کورونا کی وجہ سے عید الاضحیٰ کے لیے بکروں کی خرید و فروخت واٹس ایپ پر

کورونا کی وجہ سے اندور میں عید الاضحیٰ پر قربانی کی جانے والے بکروں کی خرید و فروخت واٹس ایپ کی کی جارہی ہے۔ اندور میں بکرا منڈی قائم ہونے سے قاصر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب خریدنے اور بیچنے والے آن لائن ہوچکے ہیں۔ لوگ بکروں کی خرید و فروخت کے لیے انسٹا گرام اور واٹس ایپ کا استعمال کررہےہیں۔

ذرائع کو بکروں کے تاجر عارف خان نے بتایا کہ تاجروں نے واٹس ایپ پر ایک گروپ تشکیل دیا ہے۔ اس میں خریدار اور بیچنے والے دونوں شامل ہیں۔ اس گروپ میں بیچنے والے بکروں کی تصاویر ، ویڈیوز اور قیمت لگاتے ہیں۔ اس گروپ کے ممبران اپنی ضرورت کے مطابق بکرا پسند کرتے ہیں اور بکروں کے مالک سے رابطہ کرتے ہیں۔ اس کے بعد ویڈیو کال پر بکرے کو دیکھا جاتا ہے اور پھر بات چیت کرکے معاہدے کو حتمی شکل دی جاتی ہے۔  کبھی کبھی یہ پورا معاملہ صرف واٹس ایپ پر ہی نمٹ جاتا ہے۔

عارف خان کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے بکروں کی قیمت میں 20 سے 30 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ اس بار بکروں کی قیمت 8 سے 15 ہزار روپے ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ گروپ کا لنک مفت میں دستیاب ہے اور کوئی بھی اس کا ممبر بن سکتا ہے۔ توقع ہے کہ یکم اگست کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔ لوگوں کو اب بھی امید ہے کہ بکروں کا بازار سجے گا۔


automobile-ad


malegaontimes ads

error: Content is protected !!