Thursday, February 25, 2021
malegaontimes

یمن میں ہورہی جنگ سے امریکہ نے اپنی حمایت واپس لی، نئے صدر نے جنگ کے خاتمے پر زور دیا

امریکہ نے یمن کے خلاف چھ سال سے جاری جنگ میں اپنے اتحادیوں کی جانب سے جارحانہ کارروائیوں کے لیے اپنی حمایت ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے خارجہ پالیسی کے بارے میں اپنے پہلے اہم خطاب میں کہا ہے کہ ’یمن میں جنگ کا خاتمہ ہونا چاہیے۔‘ یمن جنگ میں ایک اندازے کے مطابق اب تک ایک لاکھ دس ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔



امریکہ نے سابقہ امریکی صدور اوباما اور ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکمرانی میں یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کے زیر قیادت اتحاد کی حمایت کی تھی۔ اس تنازعے نے لاکھوں یمنی باشندوں کو فاقہ کشی کے دہانے پر لا کر کھڑا کر دیا تھا۔

mt ads

error: Content is protected !!