اہلیان شہر کی سخاوت و یتیمی سے محبت کی ایک عمدہ مثال دار الفلاح یتیم خانہ ہے۔ اس کی بنیاد سے لے کر اب تک 43 برسوں میں کبھی بھی یتیموں کی ضرورت و اخراجات کے لیے بیرون شہر سے تعاون حاصل کرنے کی ضرورت نہیں پڑی۔ جب بھی ضرورت ہوئی اہلیان شہر نے یتیموں کے لیے کپڑے، کھانے اور ضروریاتِ زندگی کی چیزیں وقت پر مہیا کی۔ دار الفلاح یتیم خانہ یتیموں کا اپنا گھر (پال گھر) دینی عصری تعلیم و تربیت کے لیے صوبہ مہاراشٹر کا اولین مرکز ہے۔ بے شمار بچے اس سے استفادہ کرکے خوش گوار زندگی گزار رہے ہیں۔ اس سے فیضیاب ہونے والوں میں ایک کثیر تعداد ماسٹر، انجینئر ، حافظ، عالم کے ساتھ ساتھ دستکاری ، و ہنر کاری میں اپنی قسمت آزمائی کررہے ہیں۔ فی الحال مدرسہ ہٰذا میں 90 بچے زیر تعلیم ہیں۔ جو مصری تعلیم میں کے جی تا سول انجینئرنگ اور دینی تعلیم میں نورانی مرکز و قائدہ تا حفظ و عالمیت تک کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ امسال ایک بچے کی دستار حفظ کی تقریب منعقد ہونی تھی۔ لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملتوی کردی گئی۔ موجودہ حالات میں آپ اپنے ارد گرد پاس پڑوس اور رشتہ داروں کی اعانت کے ساتھ ساتھ دار الفلاح یتیم خانہ کے طلباء کا خاص دھیان دیں ۔ یہ قرآنی مصرف بھی ہے اور حقیقی مدد بھی۔ آپ اپنی زکٰوۃ ، صدقات، عطیات سے دارالفلاح کو ضرور بالضرور یاد رکھیں۔
یتیم خانے کے نمائندے :
آفس دار الفلاح یتیم خانہ ،آزاد نگر 02554231334
محمد عبد اللہ، عبداللہ بک ڈپو ، نزد سلیمانی چوک 9028902942
مولانا خالد اختر رشیدی (ناظم اعلیٰ) 9270088384
معتضد ماسٹر، ماسٹر اسٹیشنری 9145685014
حافظ یعقوب محمدی، امام مسجد رسولپورہ 7757975003
حافظ محمد مصطفیٰ، سوپر جنرل اسٹور، قاری محمد حسن 9272992153
حاجی محمد ہارون ، انگنو سیٹھ کا ملہ 9272974688
قاری عبد الجلیل جلیلی، اسلامپورہ 9372690406
حافظ کلیم فلاحی ، مسجد ارقم 7276235673
حافظ فاروق ملّی، امام مسجد انس 9272946635
حاجی خلیل الرحمٰن 62 9823162162
حافظ عمیر ملی، نورانی بک ڈپو، نیاپورہ 9226887709