Friday, March 5, 2021
malegaontimes

زی5 جلد ہی لانچ کریگا ٹک ٹاک جیسا ایپ

بھارت میں 59 چینی ایپس پر پابندی کے بعد میڈ ان انڈیا ایپس کا سیلاب آیا ہوا ہے۔ ہندوستانی ایپ، شیئر چیٹ ہر گھنٹے میں پانچ لاکھ ڈاؤن لوڈ ہو رہی ہے۔ اسی کے ساتھ ، اسپارک ایپ بھی ہر گھنٹہ میں 1 ملین ڈاؤن لوڈ کررہی ہے۔

اسی موقع کو دیکھتے ہوئے او ٹی ٹی پلیٹ فارم ،زی 5 نے اپنا ویڈیو ایپ ہائپی(HiPi) لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے. ابھی کمپنی نے ایپ کے بارے میں کچھ زیادہ بتایا نہیں ہے مگر اتنا بتا دیا ہے کی یہ ٹک ٹاک کے جیسا ہی ویڈیو شیئرنگ ایپ ہونے والا ہے.

ٹک ٹاک کے بین ہونے بعد سے ویڈیو شیئرنگ ایپس کی بھرمار ہو گئی ہے. بولو انڈیا ، چنگاری ، میترون ، شیئر چیٹ اور روپوسو جیسی ایپس ان میں شامل ہیں۔


error: Content is protected !!